ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں ویر ساورکر کے تبصر ہ پر سدارامیا کے خلاف بی جے پی کارکنان کا احتجاج جاری 

کرناٹک میں ویر ساورکر کے تبصر ہ پر سدارامیا کے خلاف بی جے پی کارکنان کا احتجاج جاری 

Sat, 20 Aug 2022 13:20:14    S.O. News Service

چکمگلورو، 20؍اگست (ایس او نیوز)  کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کو آج دوسرے دن بھی ویر ساورکر کے بارے میں اپنے تبصرے پر بی جے پی کارکنان کی طرف سے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ 

بی جے پی کارکنوں اور بی جے پی حامیوں نے سدارامیا کے خلاف آج بھی احتجاج کیا، جو اپنے دورہ چکمگلورو پر تھے۔ شرنگری گاؤں کے قریب منوس میں مظاہرین نے ان کی گاڑیوں کے قافلے کو گھیرنے کی کوشش کی۔ 

اس دوران جب کانگریس کارکنوں اور پولیس  نے مداخلت کی تو جھڑپ شروع ہوگئی۔ کانگریس لیڈر کو مکی کوپا گاؤں پہنچنے پر کالے جھنڈے دکھائے گئے۔ 

کانگریس لیڈر کے خلاف احتجاج اس وقت شروع ہوا تھا جب انہوں نے ایک مسلم علاقے میں ساور کر کا پوسٹر لگانے پر سوال اٹھایا تھا۔ 

ٹویٹس کی ایک سیریز میں کرناٹک کانگریس نے سدارامیا کے خلاف احتجاج کو حکومتی سرپرستی قرار دیا۔ پولیس نے اس واقعہ کے لئے بی جے پی کے 10 کارکنوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔  


Share: